ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کے گڈھے میں مزدور زندہ دفن

اڈپی میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کے گڈھے میں مزدور زندہ دفن

Sun, 15 Jan 2017 15:49:28    S.O. News Service

ڈپی 15/جنوری (ایس او نیوز) اڈپی کے کراولی بائی پاس کے قریب سڑک کی توسیع کے دوران انڈر گراونڈ ڈرینیج کے لئے کھودے گئے گڈھے میں ایک مزدور کے زندہ دفن ہوجانے کی واردات پیش آئی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق سڑک کی توسیع کے دوران گندے پانی کی نکاسی کے پائپ بچھانے کے لئے جے سی بی کے ذریعے 10فٹ گہری کھدائی کی جارہی تھی۔ اسی دوران جب بہادر سنگھ (45سال) نامی بہاری مزدور گڈھے میں اتر کر پائپ بچھانے کا کام کررہا تھا تو اچانک اوپر سے کیچڑ نما مٹی ڈھ کر اس کے اوپربڑی مقدار میں گر گئی جس کے اندر وہ زندہ دفن ہوگیا۔ جب تک اس پر سے مٹی ہٹاکر اسے باہر نکالا جاتا، سانس گھٹنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔نیشنل ہائی وے توسیعی کام کے لئے انڈرگراونڈ ڈرینیج کا ٹھیکہ' نوا یوگا'کمپنی کو دیا گیاہے۔اسی کمپنی کے ملازمین بہادرسنگھ کے علاوہ چندن سنگھ اور سریندر سنگھ پائپ بچھانے کے لئے گہرے گڈھے میں اترے تھے۔ لیکن بہادر سنگھ کے لئے یہ گڈھا موت کا کنواں ثابت ہوا, البتہ ا باقی دو ساتھیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
 


Share: